Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

اداکار فیروز خان نے مداحوں کو افسردہ کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکار فیروز خان نے اپنے مقبول ترین ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن 3 کے حوالے سے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو افسردہ کردیا۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن 3 کے ایک جذباتی سین سے لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

ڈرامے کے اس سین میں انہیں دوست کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد گھائل دکھایا گیا ہے۔

فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر بھی لکھا کہ ’دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف، اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube