Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

شاہ رخ خان نےگرفتار بیٹےکو خصوصی بیرک میں منتقل کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو آریان جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ اور گوری خان سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔

این سی بی کی جانب سے کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی،جہاں جج نے ‏وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube