Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پاوری گرل دنانیر کی نئی ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کے شمالی علاقےمیں بنائی گئی ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین کی بالی ووڈ گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دنانیر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا ’بول ناں ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کی شروعات میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube