Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

لکس اسٹائل ایوارڈمیں پرفارمنس سےقبل ماہرہ خان کےساتھ مذاق

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لکس اسٹائل ایوارڈز کی ستاروں سے سجی تقریب تو آکرگزربھی گئی لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں کہ ماہرہ خان اپنی ایک پرفارمنس سے قبل ایک مذاق کا نشانہ بنیں۔

ماہرہ خان نے شہریار منوراورمیرا کے ساتھ سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پرے ہٹ لو’ کے گانے ‘ اک پل’ پرپرفارم کرنا تھا لیکن اسٹیج پرجانے سے چند لمحات قبل ان کے ساتھ جوا ہوا، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

ویڈیومیں شہریارمنوراورماہرہ کی ٹیم ملی بھگت سے ماہرہ کو کہتے ہیں کہ ‘ میرا غائب ہوگئی ہیں’، ایسے میں ماہرہ خاصی پریشانی سے دوچار ہوجاتی ہیں کہ میرا نہ آئیں تو پرفارمنس کیسے ہوگی۔ اداکارہ اس خیال کا بھی اظہارکرتی ہیں کہ شاید میرا پرفارمنس کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوکرچلی گئی ہیں۔

مذاق سے لطف اندوز ہونے والے شہریار منوربالآخر ماہرہ کو بتاتے ہیں کہ سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور میرا کہیں نہیں گئیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈ کے 20 ایڈیشن کی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر اوراحمد علی بٹ نے کی تھی جس میں معروف شوبزستاروں، فیشن ڈیزائنرز اورموسیقاروں نے شرکت کی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز: کس کس کےنام؟ تقریب کی خاص جھلکیاں

شو کا آغازبلال مقصود کی ڈائریکشن میں خصوصی ترانے سے ہوا جسے آئمہ بیگ ، نتاشا بیگ ، عاصم اظہر، ینگ اسٹنرزاورعزیرجسوال نے پرفارم کیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈ2021: ریڈ کارپٹ پرراج کرنے والے ملبوسات

ٹیلی ویژن ، میوزک اورفیشن کیٹیگریز میں ایوارڈزتقسیم کیے گئے۔ یمنیٰ زیدی اور بلال عباس خان ڈرامہ سیریل ‘ پیارکے صدقے ‘ میں بہترین اداکاری کیلئے فاتح رہے۔ یمنیٰ نے 2 ایوارڈ حاصل کیے۔ دانش تیمور نے ڈرامکہ دیوانگی میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین اداکار (ویورزچوائس) کا ایوارڈ جیتا۔

اداکارہ ریشم نے لیجنڈری گلوکارہ فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کیا جنہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube