Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

تیرادیوانہ:عمران اشرف اداکاری کے بعدمیوزک ویڈیومیں

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

عمران اشرف کے کرداروں موسیٰ اوربھولا کوپسند کرنے والے تیارہوجائیں، اداکارنے وعدہ کیا ہے کہ ان کا نیا آنے والا پراجیکٹ پاگل پن کی حد تک محبت میں ڈوب جانے والا ہے۔

اداکارنے انسٹاگرام پراپنی پہلی میوزک ویڈیو ‘تیرا دیوانہ’ کا ٹیزرشیئرکیا ہے جس میں ان کے ساتھ ‘خدااور محبت’ کے پہلے اور دوسرے سیزن سے شہرت پانے والی اداکارہ سعدیہ خان نظرآرہی ہیں۔

اداکار نے کیپشن میں اس گانے کو ‘دل کو گرمانے والا’ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اسے سوچ بینڈ نے گایا ہے۔

گانا گلوکاربلال سعید اور ون ٹو ریکارڈز کی مشترکہ پروڈکشن کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹرعدنان قندھار ہیں۔

ٹیزرمیں گانے کے بول شامل نہیں ہیں لیکن عمران اشرف کے مکالموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ دیکھںے والے محبت کی دل لبھا دینے والی داستان سے محظوظ ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران اشرف نے یہ مکالمے ڈرامہ سیریل ‘رانجھارانجھا کردی’ میں دماغی لحاظ سے کمزوراپنے معروف ترین کرداربھولا کے اندازمیں ادا کیے ہیں۔

سعدیہ خان نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ ٹیزرشیئرکیا۔

دونوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ‘تیرادیوانہ’ 21 اکتوبرکوریلیز کیا جائے گا۔

عمران اشرف کو آخری بار ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں دیکھا گیا تھا جس میں ان کے مقابل اداکارہ سارہ خان تھیں۔ مداحوں نے اس جوڑی کو بیحد پسند کیا اورعمران کو 20 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز یں بہترین اداکارکی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا۔

عمران اشرف اعوان سے قبل بھی متعدد ٹی وی اداکارمیوزک ویڈیوزمیں کام کرچکے ہیں، عاطف اسلم نے اپنے گزشتہ پراجیکٹس میں سجل علی، منشاء پاشا اور سائرہ یوسف کے ساتھ کام کیا۔ عاطف کے حالیہ پراجیکٹ ‘اجنبی’ میں ان کے مقابل ماہرہ خان نظرآئیں جنہوں نے سال 2011 میں عاطف کے ساتھ فلم ‘بول’ میں بھی کام کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube