Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

اب کھُل کرگھبرالیں، فہد مصطفیٰ کا مشورہ

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: فہدمصطفیٰ /انسٹاگرام

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 10 روپے سے زائد کا اضافہ متوسط اور نچلے طبقے کیلئے کسی بم سے کم نہیں لیکن کیا ہی کہنے کہ مشکل سے مشکل گھڑی میں بھی پاکستانی اپنی حس مزاح نہیں بھولتے ۔ معاملے پرعام عوام کےعلاوہ فنکاربرداری کی جانب سے بھی بھرپوراحتجاج دیکھنے میں آیا۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ بننے کے بعد حکومتی حلقوں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ایسے میں اداکارفہد مصطفیٰ نے کچھ منفرد طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے جذبات کو ٹوئٹرپرشیئرکی جانے والی ایک میم سے زبان دی جو انہیں نہ جانے کون سے پلیٹ فارم پرنظرآئی اور حسب حال ٹھہری۔

اس طنزیہ میم کے ذریعے اداکار نے قوم کو تسلی دی کہ سوچیں اگرقیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوجاتا توکیا کرلیتے۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کے معروف جملے ‘گھبرانا نہیں ہے’ کے تناظرمیں سوال اٹھایا کہ ‘ ڈیئرسر، اب تھوڑا گھبرالیں؟’۔

جواب میں فہد نے میم والے ٹریک پر ہی رہتے ہوئے جواب دیا، ‘ تھوڑا نہیں، اب کھل کے گھبرائیں’۔

اداکاراعجازاسلم تو فکرانگیزی میں فہد مصطفیٰ سے بھی دوہاتھ آگے نکلے، اورفالوورز کے ساتھ ایک نہایت بصیرت انگیزمشاہدہ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ کیسے ۔ ڈالر، پاؤنڈز اورپٹرول ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اعجاز اسلم نے ہاکی کے میدانوں میں کمنٹری کی یاد دلاتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ‘پٹرول ، ڈالراورپاؤنڈ کے درمیان دوڑلگی ہوئی ہے، پٹرول ڈالرکو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے اورڈالرپاؤنڈ تک پہنچنے کیلئے دوڑرہا ہے۔ تبدیلی ‘فُل سوئنگ’ پرہے’۔

حکومت نے ہفتہ 16 اکتوبرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube