Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

معروف شخصیات کا دبئی میں پاکستان کے ‘پوشیدہ خزانے’کادورہ

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین اتنا مشہور ہوچکا ہے کہ معروف شخصیات بھی خود کو وہاں جانے سے روک نہیں پائیں۔

رواں ماہ سے شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کے 192 سے زائد ممالک کےشاندارپویلینزمیں تکنیکی ،آرکیٹیکچرل اورثقافتی عجائبات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ عالمی وبا کرونا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

یہ مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا اس نوعیت کا پہلا تجارتی میلہ ہے اور توقع ہے کہ 6 ماہ کے دوران 25 ملین افراد یہاں کو دورہ کریں گے۔

جمعرات کو عائشہ عمر نے اعلان کیا کہ وہ 15 اکتوبر کو پاکستان پویلین کا دورہ کریں گی اور پھر انہوں خلیج ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو اپ لوڈ کیا جس میں اداکارہ خود، نادیہ حسین ، اعجاز اسلم اور دیگر شامل تھے۔

اپنی اور نادیہ حسین کی بیوٹی برانڈز پیش کرنے والی عائشہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے اورکاروباری و دیگر مواقع میں ان کی شمولیت کے حوالے سے بات کریں گی۔

عائشہ کے مطابق پاکستانی پویلین اس وقت ٹاپ 5 میں شامل ہے، جس نے نے خاص طور پر فرانس اور بھارت سے آنے والوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا ۔

پویلین کے انتظامات دیکھنے والی نورجہاں بلگرامی کے مطابق اس کی تھیم ‘ ہڈن ٹریژر(پوشیدہ خزانہ)’ پاکستان کے انوکھے پہلووں کو روشن کرتی ہے جو ملک کے اندر اور باہر بہت سے لوگوں کے لیے نامعلوم ہیں۔ پاکستان پویلین شاعرانہ اندازکا عکاس ہے جس میں ماضی ، حال اور مستقبل کو بُنا گیا ہےجو اس سرزمین کی تاریخ ، ثقافت ، لوگوں اور روایات کو ظاہر کرنے کے علاوہ بے پناہ صلاحیتوں اور امکانات کو بھی اجاگ کرتا ہے’۔

جامی اور ‘آزاد فلم ‘ سے ان کی ٹیم پاکستان کے مقدس مقامات سے متعلق کیے جانے والے کام کی نمائش کررہی ہے۔ پویلین کی جھلکیاں باقاعدگی سے انسٹاگرام پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کا شاندارپویلین راشد رانا نے ڈیزائن کیا ہے۔ پویلین کا بیرونی حصہ موسموں سے لے کر ثقافت تک پاکستان کے کثیر جہتی پہلوؤں کی نمائندگی کرتا ہے۔

دبئی ایکسپو کا افتتاح یکم اکتوبر2021 کو کیا گیا تھا، میگا ایونٹ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube