Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

منشاء پاشااورعلی گل پیرکےمیٹ گالا کا’سستا’نیکسٹ لیول

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نیو یارک کے مشہورومعروف میٹ گالا میں مدعونہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسی طریقے سے اپنی ‘منفرد فیشن پریڈ’ کا اہتمام نہیں کرسکتے۔ علی گل پیرکو ہی لے لیں جو اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا کو ‘میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ’میں تبدیل کرتے ہوئے ‘دیسی بمقابلہ بدیسی’ کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔

علی گل پیر کے محدود بجٹ میں میٹ گالا کا آغا امریکی اداکار للی رین ہارٹ کی شاندارنقالی سے ہوا۔ ریپر نے امریکی اداکارللی رین ہارٹ کے گلابی پھولوں سے سجے لباس کی سستی کاپی کی اور اداکارہ کے لباس پرسجے 50 امریکی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والےرنگین پھولوں کی جگہ لوفاکے استعمال سے وہ قریب ترنظر آئے۔

علی گل پیر کی طرح منشاء پاشابھی خود کو اس ‘فن پریڈ’ میں شامل ہونے سے روک نہیں سکیں، اورپاکستانی میٹ گالا کےآرگنائزرعلی گل پیرکے ساتھ مل کر تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سوشل میڈیا پر منشاء کے ساتھ تصویر شیئرکرنے والے علی گل پیر نے لکھا، ‘ ونٹرکلیکشن’ کمبل اور سیاہ بیڈ شیٹ’۔ یہ ایک اسٹائلش اندازہے۔

علی اور منشا نے میٹ گالا سے اے ایس اے پی راکی ​​اور گلوکارہ ریحانہ کاانتخاب کیا، اے ایس اے پی کے رنگین پیرہن کو روایتی سندھی رلی جبکہ ریحانہ کے لباس کو سیاہ سلک سے مکمل کیا گیا۔

بیشترمداحوں نے اس سستے گالا کوسراہتے ہوئے تبصروں میں لکھا کہ یہ اصل سے کہیں زیادہ بہترہے، صارفین نے گلیمرس انداز کے ساتھ منشاء پاشا کو بھی سراہا۔

اس سے قبل للی رین ہارٹ کی نقالی پر تنقید کرنے والوں کو کسی خاطرمیں نہ لاتے ہوئے علی دوٹوک جواب دیا تھا کہ وہ اپنی تخلیقی آزادی سے متعلق کسی کی رائے کوبھی اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں جو چاہوں گا پہنوں گا ، جوچاہوں گا بناؤں گا اورجو چاہوں گا کہوں گا۔ کوئی بھی میری مردانگی کی وضاحت کرے گا، نہ ہی میری تخلیقی صلاحیتوں کا تعین کرے گا۔ مجھ سے اس لیے نفرت مت کریں کیونکہ آپ غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں ‘۔

میٹ گالا ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ ہے جو ہر سال نیو یارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ فیشن ڈیزائنرز کے لیے سب سے بڑا ایونٹ ہے جو ایونٹ کی تھیم کے مطابق مشہور شخصیات کیلئے لباس تیار کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube