Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

میراکی انگریزی کامذاق اڑانےوالوں کوزرنش خان کاکھلاچیلنج

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

میرا ہمیشہ سےخود کو ذہین وفطین اوراچھی انگریزی بولنے میں ماہرسمجھنے والوں کیلئے آسان ہدف رہی ہیں۔

جب بھی کسی شومیں یا کسی پروگرام میں میرا کی انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرپہنچتی ہے، تنقید کرنے والے نامناسب الفاظ کا استعمال اور مذاق اڑانا اپنا حق سمجھتے ہیں ۔ میرا کا لہجہ اور گرائمز ان افراد کیلئے خصوصا تفریح طبع کا باٰعث ہوتا ہے جنہیں لگتا ہے کہ ان ویڈیو کلپس پرمیمز بنانا انہیں ‘ کونٹینٹ کری ایٹر’ بنا دیتا ہے۔

حالیہ لکس اسٹائل ایوارڈزمیں بھی میراکا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا اورمختلف پبلیکیشنز پراس حوالے سے خبریں شیئرکی گئیں جبکہ سوشل میڈیا پربھی اداکارہ کا مذاق اڑایا گیا۔ ایسے میں اداکارہ زرنش خان نے میرا کی حمایت میں انہیں ٹرول کرنے والوں کو چیلنج دیا ہے۔

زرنش نے انسٹاگرام اسٹوری میں میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ، ‘ یاربس کردو ویلی (فارغ ) عوام ‘۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے میمز اور ویڈیو کلپ بنانے والوں کا تعلق بے وقوف گروہ سے ہے جنہیں انگریزی تو کیا ، اپنی زبان بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتی ہوگی۔

زرنش نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سائبر نیٹ ورک کی آڑمیں شناخت چھپانے کی وجہ سے آپکو دوسروں کا مذاق بنانے کا کوئی حق نہیں، ممکن ہے کہ میرا صحیح سے انگریزی نہ بول سکتی ہوں لیکن کیا یہ جرم ہے؟۔

میمز بنانے والوں کیلئے اپنے پیغام میں زرنش نے انہیں چیلنج دیتے ہوئے کہا، ‘آپ کتنی اچھی انگریزی جانتے ہیں؟ کیا آپ اس کھلے چیلنج کیلئے تیارہیں؟ میں شرط لگاتی ہوں کہ آپ تیار نہیں ہیں’۔

اداکارہ نے ایسا کرنے والے سے درخواست کی کہ، برائے مہربانی کم ظرفی چھوڑ دیں’۔

انگریزی بولنے میں کوئی حرج نہیں لیکن مسئلہ تب ہوتا ہےجب یہ زبان جاننے والے دوسروں کے مقابلے میں خود کوبرترسمجھنا شروع کردیتے ہیں۔

اسلام آباد میں واقع کینولی ریسٹورنٹ کے مالکان کو کون بھول سکتا ہے جنہوں نے جنوری 2021 میں اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین ریستوران مالکن پر تنقید کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

بائے بائے انگریزی، کینولی مالکان بڑی تبدیلی لے آئیں

بھارت میں بھی آغاز میں اداکارہ کنگنا رناوٹ کی انگریزی کا بہت مذاق اڑایا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube