Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کیاعاطف اسلم کا انسٹاگرام اکاونٹ ان کی اہلیہ چلاتی ہیں؟

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معروف گلوکار عاطف اسلم کے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کا اکاونٹ ان کی اہلیہ استعمال کرتی ہیں ۔

عاطف اسلم کی حالیہ پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کو حیران اس وقت ہوئی جب انہوں نے پوسٹ کا کیپشن پڑھا جس میں لکھا تھا کہ آپ بلاشبہ سب سے زیادہ مزاحیہ، سب سے پیارے ، محنتی، ہوشیار، چالاک اور خوبصورت انسان ہیں۔

مزید یہ لکھا گیا کہ اس تصویر میں دوسرا شخص میرا شوہر ہے مجھ سے شادی کرنا آپ کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا، میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔

اس کیپشن سے مداحوں کو اندازہ ہوا کہ گلوکار کے اکاونٹ سے یہ پوسٹ ان کی اہلیہ نے کی ہے کیونکہ انہوں نے یہ بتایا کہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دیں ۔

بعدازاں مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا تانتہ بندھ گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube