Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

بلآخر شمس اور فلک ایک ہوگئے

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گزشتہ دنوں مقبول ترین ڈرامہ سیریل لاپتہ کی آخری قسط گزشتہ روز نشر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہدایت کار خضر ادریس کے ڈرامے ’لاپتہ‘ کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے اور اسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیاتھا۔

لاپتہ میں عائزہ خان کو شوخ و چنچل ٹک ٹاک اسٹار گیتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو فلمی انداز میں ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا اسٹار بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

جبکہ فلک کا کردار سارہ خان نے ادا کیا جو تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں یکساں اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظرآتی ہیں۔ فلک کو اپنے کزن شمس سے محبت ہے جس کا کردار علی رحمان ادا کر رہے ہیں جو جوئے کا عادی شخص ہے جس کے خواب تو بڑے ہیں لیکن آمدنی کم ہے۔

ڈرامہ سیریل میں عائزہ، سارہ اور علی رحمان کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے جو زندگی کے نشیب وفراز کے بعد ایک دوسرے کے ہی سامنے آکھڑے ہوئے ہیں۔

ڈرامے کے اختتام پر فلک اور شمس کے مداح تو خوش نظر آئے لیکن گیتی کے مداح خوش نظر نہیں آئے ان کا ماننا تھا گیتی کے کردار کا اختتام کچھ بہتر ہونا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا پر ڈرامے کے حوالے سے ملے جلے درعمل سامنے آئے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube