Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

اداکارہ صباء قمر پولیس آفیسر بن گئیں

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کی نامور اداکارہ صباء قمر اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ میں پولیس آفیسر کے روپ میں نطر آئینگی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ںظر آرہی ہیں ۔

اداکارہ نے اپنے نئے کردار کے حوالے سے بتایا کہ ان کے نئے پراجیکٹ کا ٹائٹل سیریل کلر ہے جسے معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ مات جیسے پراجیکٹ کرنے بعد وہ رائٹر عمیرہ احمد کو انکار نہیں کرسکتی تھیں۔

اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو نئے آنے والے پروجیکٹ میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے پہلی جھلک شیئرکی تھی ۔

پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ملبوس سونیا نے تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ خواتین پولیس افسران کو اپنی طاقت کے لیے ناقابل یقین حد تک کم اہمیت ملتی ہے، وہ زیادہ نمائندگی کی مستحق ہیں۔ اپنے آئندہ کردار کا اعلان کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube