Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

ہم کہاں کےسچےتھے: ماہرہ خان بدل گئیں

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

شعیب خان کا نام میک اپ انڈسٹری میں اس لیے انفرادیت لیے ہوئے ہے کہ وہ عام میک اوورسے ہٹ کرکچھ خاص کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنے ہنرکی جادوگری سے کسی کے انداز کو بھی بالکل ویسا ہی کاپی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے شعیب نے اس باراداکاری میں بھی نقالی کی ہے جس کیلئے ان کا انتخاب ماہرہ خان ٹھہریں۔

ڈرامہ سیریل ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ میں ماہرہ کے کردارمہرین سمیت شعیب نے پورے ایک منظرکوپھرسے دہرایا جس میں ان کے ساتھ شبو (کیف غزنوی) اور اسود (عثمان مختار) بھی نظرآرہے ہیں۔

ناظرین بخوبی جانتے ہوں گے کہ یہ منظراسود کی امریکا سے واپسی کے بعد نانی اورماموں سے ملاقات کیلئے ان کے گھرجانے کا ہے جہاں ماہرہ اس کا سامنا کرنے سے بچتی ہیں اور پھردعوتی کھانا ختم ہوجانے کے بعد کچن میں ملازمہ کے ساتھ اپنے لیے چٹنی کوٹ رہی ہوتی ہیں، لیکن اسود کی اچانک آمد پران کے گھرپرنہ ہونے کے بہانے کا پول کھل جاتا ہے۔

شعیب نے کیپشن میں لکھا، ‘ اگرماہرہ خان 120 کلوکی ہوتیں’ ، آپ تمام اداکار بہترین کام کررہے ہیں، میرے خیال میں یہ پہلا ڈرامہ ہے جس کیلئے میں انتظار کرتا ہوں۔ مجھے یہ منظر بہت پسند ہے اور امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گا۔ پوری ٹیم کیلئے دُعا، اس ڈرامے نے کمال کردیا’۔

پورے منظرمیں کرداروں سے لے کرمنظرنگاری تک شعیب کی مہارت قابل تعریف ہے جس کا اظہار ان کے فالوورز نے اپنے تبصروں میں بھی کیا۔

ہم کہاں کے سچے تھے، معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے ناول کی ڈرامائی تشکیل ہے جس کے ڈائریکٹر فاروق رند ہیں۔ ڈرامہ نینا کاشف اور مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔ ماہرہ نے اس سیریل سے 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پرواپسی کی ہے۔

ڈرامے کی کہانی پیار ، نفرت، تجسس، اور پیچیدہ تعلقات کے گرد گھومتی ہے جس میں ماہرہ مہرین منصور جبکہ کبریٰ خان اورعثمان مختار مشعل اوراسود کا کردار اداکررہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں ہارون شاہد ، زینب قیوم ، لیلیٰ واسطی ، عمیر رانا شامل ہیں۔

شعیب خان اس سے قبل بھی معروف شخصیات کے گیٹ اپ میں نظرآچکے ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ سے اپنی پسندیدہ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے کئی انداز کاپی کیے، شعیب کا کہنا ہے کہ دیپکا ایک ایسی شخصیت ہیں جن سے میں کبھی نہیں ملا لیکن انہوں نے ہمیشہ میرے دماغ اورروح پرنمایاں اثرات مرتب کیے۔

میک اپ آرٹسٹ نے فلم باجی راؤ مستانی ، چھپک اوراوم شانتی اوم میں دیپکا کے نبھائے جانے والے کرداروں میں خود کوڈھالا۔

دپیکا کے علاوہ شعیب نے مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل کے کردار حلیمہ سلطان کی بھی خوب کاپی کی۔

شعیب خان کو ملکہ ترنم نورجہاں کے انداز میں دیکھیے۔

انجلینا جولی کی فلم میلفشنٹ میں ان کے کردار اور فلم ؛جوکر’کے مرکزی گیٹ اپ کیی ہوبہو کاپی بھی شعیب خان کے کریڈٹ پر ہے۔

انسٹا پوسٹ میں اپنے اس ہنرسے متعلق شعیب خان کا کہنا تھا کہ ، ‘ بیوٹی ایپس اورفلٹرامیجز کے اس جدید دورمیں ہمیشہ ایک شخص ایسا ہوتا ہے جو سب سے الگ اپنی پہچان بناتا ہے’۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube