Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

عطاء اللہ خان کےباصلاحیت بچوں لاریب اورسانول سےملیے

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاریب ہالی ووڈ میں ویژول آرٹسٹ ہیں

Ataullah

گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا نام یقیننا کسی تعارف کے محتاج نہیں لیکن ان کے بچوں نے اپنی منفرد اور الگ پہچان بنائی ہے۔

ان کی صاحبزادی لاريب عطاء نے بطور ویژول آرٹسٹ ہالی ووڈ کی مشہورزمانہ فلم ' جيمز بونڈ' کيلئے کام کياجو برطانوی اور امريکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔ لاريب گزشتہ 10 سال سے ہالی ووڈ کيلئے کام کررہی ہيں۔ ان کے کریڈٹ پرمشن امپاسبل اور فاسٹ اینڈ فیوریس کیلئے بھی بطور ویژول آرٹسٹ کام کرنا ہے۔

لاریب وہ واحد عطا واحد پاکستانی ہیں جو2019 میں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوچکی ہیں۔

اپنی کاميابی کا تمام ترکريڈٹ لاریب اپنے بھائی سانول عيسیٰ خيلوی کو ديتی ہيں، ان کا کہنا ہے کہ بھائی نے اس سفرميں اُن کيلئے والد جيسا کردار ادا کيا۔ سانول بطورموسیقار اپنے کيريئرکو آگے ليکر چل رہے ہيں۔

دونوں بہن بھائی امريکا اور برطانيہ سے بذریعہ ویڈیو لنک سماء کے پروگرام 'نیادن' میں شریک ہوئے اور دلچسپ گفتگو کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube