Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

لکس اسٹائل ایوارڈز2021:ریڈ کارپٹ پرراج کرنے والے لباس

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں ہفتہ کی شب ہونے والی 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈزکی تقریب رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور رہی۔

ہم اسٹائل ایوارڈز میں پہنے جانے والے ملبوسات پر تنقید کے بعد شوبزسیلیبرٹیزلکس اسٹائل ایوارڈز میں قدرے مختلف اندازمیں ریڈ کارپٹ پرنظرآئیں۔

ماہرہ خان ، مشک کلیم ، یمنیٰ زیدی ، عائشہ عمر ، بلال عباس خان ، احد رضا میر اورعمران اشرف کو ایوارڈز تقریب میں لباس کے انتخاب کے لیے سوشل میڈیا پرپسندیدہ قرار دیا جارہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظرآنے والے ملبوسات پرایک نظرڈالتے ہیں۔

مشک کلیم
نامزدگیاں سامنے آنے کے بعد سے ہی مشک کلیم کو سب سے فیورٹ کہا جارہا تھا، سُپرماڈل نے بیسٹ فیمیل ماڈل کا ایوارڈز جیتنے کے ساتھ ساتھ لباس کے بہترین انتخاب سے بھی خوب داد سمیٹی۔ رفل ہیوی فوشیا گاون ریڈ کارپٹ پر الگ ہی نظرآیا۔

ماہرہ خان
ماہرہ خان نے آئیوری سلک گاؤن کے ساتھ شمر ٹراوزرکاانتخاب کیا جو 100 فیصد درست ثابت ہوا۔ ہمیشہ کی طرح کم سے کم میک اپ، سادہ ہیئراسٹائل کے ساتھ نظرآنے والی اداکارہ کا بیک نیکلس بھی توجہ کا مرکز رہا۔

یمنیٰ زیدی
یمنیٰ زیدی نے ستاروں سے بھرے ایونٹ میں سب سے نمایاں سیاہ رنگا انتخاب کیا۔ ڈیزائنر عاصم جوفا کے تیارہ کردہ سادہ ریشمی گاؤن ، انگوٹھیوں ، بالیاں اور چوکر کے ساتھ انتہائی دلکش لگنے والی یمنیٰ کو سبھی نے سراہا۔

آئمہ بیگ
آئمہ بیگ نے بھی چاندی کے زیورات کے ساتھ سیاہ گاؤن پہنا۔ سیاہ کے ساتھ سلو میچنگ اور جیولری نے ان کی لُک کو خوب مکمل کیا۔

نادیہ حسین ، عائشہ عمر اور حریم فاروق بھی ریڈ کارپٹ پرتوجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

احد رضا میر،عمران اشرف ، ایچ ایس وائی اوربلال عباس خان کے کلاسک نمبرزبھی دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔

ڈیزائنرعلی ذیشان نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنی فیشن سینس سے دوسروں کو محظوظ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

تقریب کی میزبانی عائشہ عمر اور احمد علی بٹ نے کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube