Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

سارہ خان اورفلک شبیرکےگھر ‘رحمت’ آگئی

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Oct 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago

شوبز کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فلک نے انسٹا پوسٹ میں اپنے دونوں ہاتھوں پر سارہ اور بچی کا ہاتھ رکھے ہوئے تصویر شیئرکی۔

بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئرکرتے ہوئے گلوکار نے لکھا ، ‘ ربیع الاول، جمعہ مبارک، اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے۔ شکر الحمداللہ’۔

فلک نے بتایا کہ وہ بیٹی کی پیدائش پربےحد خوش ہیں جس میں ان کی اور سارہ دونوں کی مشابہت ہے۔

سارہ اور فلک نے اپنی بیٹی کا نام الیانا فلک رکھا ہے جو انہوں نے پہلے سے سوچ رکھا تھا۔

الیانا کی پیدائش سے قبل ہی فلک کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیو نے آنے والے بچے کی جنس مداحوں پرعیاں کردی تھی۔

گلوکار نے بچے کیلئے سیٹ کیا جانے والا کمرہ دکھایا تھا جس میں بےبی کاٹ، اسٹرالرسمیت بچے کی ضرورت کی تمام اشیاء گلابی رنگ کی تھیم کےساتھ تھیں۔ الماری میں سجے رنگ برنگے بےبی ڈریسزسے بھی فالوورز نے بخوبی اندازہ لگالیا کہ یہ جوڑی جلد اپنی بیٹی کو خوش آمدید کہے گی۔

رواں سال اپریل میں کی جانے والی ایک انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیوں کوجنم دیا تھا کہ سارہ امید سے ہیں تاہم فلک یا اداکارہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔بعد ازاں جون میں سارہ نے انسٹاپوسٹ میں مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ امید سے ہیں۔

سارہ اور فلک شبیر نے 14 جولائی 2020 کو منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفرکا آغاز کیا۔

ڈرامہ سیریل ثبات میں منفی کردارسے داد سمیٹنے کے بعد سارہ کو عمران اشرف اعوان کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔ سارہ کا آن ائرڈرامہ ‘ لاپتہ ‘ ہے جس کی دیگر کاسٹ میں عائزہ خان، مرزا گوہررشید، علی رحمان خان اوردیگرشامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube