Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

عمر شریف ایک تھے اور ایک ہی رہیں گے،ساتھی اداکارغم سےنڈھال

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

۔ ان کی موت ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے

عمر شریف کےانتقال کے بعد ان کے ساتھی اداکار غم سے نڈھال ہیں۔ ان کے ساتھ برسوں کام کرنے والے شہزاد رضا اور سلومی نے دکھ بھرے انداز میں عمر شریف کی یادوں کو تازہ کیا۔

سماء کے مارننگ شو نیا دن میں بدھ کو بات کرتے ہوئے عمر شریف کی ساتھی اداکارہ سلومی نے بتایا کہ ان کی عمر شریف سے آخری ملاقات بیرون ملک روانگی سے ایک روز قبل ہوئی تھی۔ اس وقت وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے کمرے میں داخل ہوتے ہی عمر شریف کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی تھی اور وہ خوش ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کے آخری الفاظ یہ تھے کہ تم لوگوں کو خوش رہنا ہے اور اپنا خیال رکھنا ہے۔

سلومی نے بتایا کہ عمر شریف کے بغیر ایک ایک لمحہ تکلیف میں گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور انہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ سلومی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ہنسانے والے شخص تھے جو سب کو رلا کر چلے گئے۔

بشریٰ انصاری کا’بے مثال’ عمر شریف کو آنسوؤں بھراالوداع

شہزاد رضا نے بتایا کہ عمر شریف کے ساتھ جو وقت گزارا وہ انمول تھا اور اس کی قیمت ادا نہیں کی جاسکتی۔ عمر شریف نے قوم اور دنیا کے لیے جو خدمات پیش کی ہیں ان کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ عمر شریف سے کبھی کسی کو شکایت نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ عمر شریف سے نہ کوئی جیت سکتا تھا نہ جیت سکا۔

شہزاد رضا نے بھی بتایا کہ عمر شریف نے جس کو دعا دے دی، وہ پوری ہوئی۔ عمر شریف کی روحانی کیفیت کے لحاظ س بھی سب سے منفرد تھے۔ انہوں نے عمر شریف کے انتقال کو ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے لیے ہر کوئی دعا گو تھا اور حکومت نے بھی ان کے لیے بہت کوششیں کیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Omer sharif funeral Karachi, umer sharif Karachi funeral , umer sharif death body , Umer sharif funeral prays , Umer sharif funeral pray Karachi
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube