Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

مارننگ شومیں سیب:جگن کاظم کا شوبندکریں

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Editing & Writing | Kokab Mirza
Posted: Oct 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago

مارننگ شوز نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تفریح ​​کا ذریعہ ہیں ، لیکن تفریح ایسی ہونی چاہیے جسے فیملی کے ساتھ بیٹھ کردیکھنے والے ہضم کرسکیں۔

بات کی جائے پاکستانی ناظرین کی تو ان کی پسند کو سمجھنا کوئی ایسی بھی راکٹ سائنس نہیں، مارننگ شوزمیں شادیوں کو ہی لے لیں، تمام ترتنقید کے باجود یہ آئیڈیا سدا بہارہے، موسمی تہوار ہوں یا گھریلو جھگڑے سبھی کچھ بکتا ہے۔

لیکن جگن کاظم اوران کے مارننگ شوکے کرتا دھرتا افراد شاید ان ٹرینڈ زسے مطمئن نہ تھے، شاید اسی لیے کھیل کھیل میں کچھ نیا کردکھانے کی ٹھان کر ‘مقابلہ محبت کا ‘ منعقد کیا۔ سوشل مییا انفلوئنسرز کی 4 ٹیموں پر مشتمل 8 خواتین حضرات نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور کیا خوب لیا کہ پروگرام کو آن ائررکھنے کے لالے پڑگئے۔

گزشتہ روز ‘مارننگ ود جُگن’ کے 24 ستمبرکو نشر کیے جانے والے شو کا ایک کلپ وائرل ہوا اور ٹوئٹرپرہیش ٹیگ کے ساتھ ‘ بائیکاٹ مارننگ ود جگن کاظم ‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، یہ کلپ دیگرسوشل میڈیا پربھی خوب چھایا ہوا ہے۔

لیکن کیوں؟

وائرل ویڈیوکلپ میں ہرٹیم سے مرد حضرات کو سیب کھانے کیلئے کہا جاتا ہے لیکن یہ نہ سمجھیں کہ یہ اتنا ہی آسان تھا کہ بس چھری سے پھل کاٹا اور کھالیا۔ سوچیں اگرآپ کے ہاتھ پشت پر باندھ دیے جائیں اور سیب بھی سامنے پلیٹ میں سجا نہ ہوابلکہ کنکشن چھت سے لٹک کرآپ تک آرہا ہو تو کیا کھا پائیں گے؟ ۔

بغیرچھوئے ادھرسے ادھر جھولتے ان سیبوں کوکھانے کے مشن امپاسبل کو ‘ پاسبل ‘ بنانے والی جگن نے مردوں کی خواتین ساتھیوں کو بُلا کر مدد کا آئیڈیا دیا لیکن سیب کو ہاتھ لگانے کی اجازت انہیں بھی نہیں تھی۔ محبت فاتح عالم یوں ہی تو نہیں ٹھہری ۔۔ سو اس مشکل کا حل یوں نکالا گیا کہ خواتین نے یہاں وہاں لٹکتے سیبوں کواپنے ماتھے کا سہارا دیا اورساتھیوں نے سیب کھانے کا آغازکیا۔

یہ انوکھا طریقہ دیکھنے والوں کیلئے خاصا معیوب تھا، اسی وجہ سے مشتعل سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا کہ جگن کاظم فحاشی کو فروغ دے رہی ہیں۔

جگن کے مارننگ شو میں شامل کیے گئے سیگمنٹس

شومیں شریک پرجوش شرکاء نے میوزیکل چیئرزسمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، بیکری کا ‘بن’ کھانے سمیت جسمانی ساخت کوکرسی کی شکل دینا، پنجہ لڑانے سمیت ایک منفرد چیز یہ بھی دیکھنے کو ملی کہ جوڑیاں چھوٹی گیند کو صرف ایک ایک انگلی کے درمیان پھنسا کرسامنے رکھے جارمیں لے جارہی ہیں اور اس دوران ان کی ذہنی ہم آپنگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

بائیس ستمبر کو شروع ہونے والا ‘مقابلہ محبت کا’ تواختتام پزیرہوا لیکن دیکھنے والوں کے ذہنوں میں ایک سوال ضرور چھوڑ گیا، وہ یہ کہ ‘جُگن کاظم کے ذہن میں اتنے نادر خیالات آتے کہاں سے ہیں ؟’۔

پیمرا کا نوٹس

عوامی ردعمل کے بعد پیمرا نے بھی مذکورہ چینل سے نامناسب مواد نشرکیے جانے پر7روز کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube