Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

منال خان اوراحسن محسن کے ہنی مون ایڈوینچر: تصاویر

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مالدیپ میں ہنی مون کیلئے جانے والے احسن حسن اکرام اور منال خان اپنے فالوورز کیلئے سیروتفریح کے دوران بنائی جانے والی ویڈیوز اور تصاویرشیئرکر رہے ہیں۔

بدھ 28 ستمبر کو کراچی سے سفرکاآغازکرنے والے منال اور احسن نے جہاز سے اپنی تصاویرشیئرکی تھیں تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ دونوں جا کہاں رہے ہیں، لیکن فالوورز نے بخوبی سمجھ لیا کہ جوڑا اپنے ہنی مون کیلئےروانہ ہوا ہے۔

منزل پر پہنچنے کے بعد دونوں نے وسیع وعریض ساحلوں اور شفاف پانی کے نظاروں میں اپنے چاہنے والوں کو بھی یاد رکھا۔

منل نے احسن کو ‘بہادر شوہر’ قرار دیا۔

ہوراوالہی آئی لینڈ ریزورٹ میں بھرپور وقت گزارنے والی منال کو احسن کے طور طریقوں سے یہ بھی لگا کہ وہ انہیں ٹارچرکرنے کے طریقے سوچ رہے ہیں۔

اریبہ حبیب ، آمنہ الیاس ، کنزہ ہاشمی سمیت دیگرنے منال کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

دس ستمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔

منال خان کی شادی: وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے

یہ جوڑی تقریبادو سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپن تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرچھائی میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube