Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

افغان گلوکار کام کی تلاش میں پشاور پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago

افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد افغان گلوکار رفیع حنیف کام کی تلاش میں پشاور پہنچ گئے۔

رفیع حنیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی لوگ ہمیشہ محبت سے پیش آتے ہیں، وہ خاندان کی کفالت کے لیے پاکستان منتقل ہوئے ہیں۔

افغان گلوگار فارسی، پشتو اور اردو زبان میں گلوکاری کرتے ہیں اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فن موسیقی کے لیے حالات ساز گار نہیں ہیں جبکہ وہ 30 سال سے یہی کام کرتے چلے آرہے ہیں اور اس کے علاوہ انہیں دوسرا کوئی کام آتا بھی نہیں ہے۔

رفیع حنیف کا کہنا تھا کہ جیسے ہی طالبان دوبارہ حکومت میں آئے وہ پاکستان منتقل ہوگئے کیوں کہ طالبان موسیقی کے مخالف ہیں اور اسے حرام سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سرکاری اور نجی ٹیلی وژن کے ساتھ  کام کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube