Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

غناعلی نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

رواں برس مئی میں شادی کرنے والی اداکارہ غناعلی نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کے یہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

غنا نے شوہرعمیرگلزار کے ساتھ انسٹا گرام پردلکش تصاویر شیئرکیں جس میں انکی جسمانی ساخت میں تبدیلی نمایاں ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، ’’ یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری خوشیوں کا ننھابنڈل جلد آنے والا ہے‘‘۔

غنا نےشکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مئی 2021 کے وسط میں عمیرگلزار سے شادی کرنے والی غنا کو فورا بعد سے ہی تنقید کرنے والوں کا سامنا ہے جس پر وہ یہ درخواست بھی کرچکی ہیں کہ مجھ پر تنقید کرلیں لیکن میرے شوہر کو کچھ نہ ہیں۔

اداکارہ نے ایک انٹرویومیں عمیرگلزار کو ناقابل یقین حد تک ساتھ دینے والا شوہرقرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور عمیر کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے تاہم ان کی شادی فیملیز کی رضامندی سے ہوئی۔

غنا کےعلاوہ شوبزجوڑی سارہ خان اور فلک شبیربھی جلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہے گی۔

شوہرپرتنقید کرنے والوں کیلئےغناعلی کا سبق

سال 2015 سے ڈراموں میں اداکاری کا آغازکرنے والی غنا سُن یارا،کبھی بینڈ کبھی باجا، عشقاوے، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، سراب سمیت متعدد ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہردکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ فلم مان جاؤجا، کاف کنگنا اور رنگریزہ غنا کے کریڈٹ پرہیں۔

جولائی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئےغنا نے بتایا تھا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube