Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیرکا شکار

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

ڈائلیسزکے دوران بلڈ پریشرانتہائی کم ہوگیا

سینیئرآرٹسٹ عمرشریف کی طبیعت علاج کے لیے امریکہ روانگی سے چند گھنٹے پہلے بگڑگئی۔

امریکا میں عُمرشریف کے علاج کیلئے طبی پینل میں شامل اور اداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹرطارق شہاب نےبتایا کہ عمر شریف کو روانگی کیلئے48 گھنٹے انتظارکرنا پڑے گا، جب تک کہ ڈاکٹران کے سفرسے متعلق فیصلہ نہیں کرتے۔

ماہر امراض قلب سید طارق شہاب کے مطابق ڈائیلاسز کے دوران عمرشریف کے بلڈ پریشر میں کمی کے بعد خصوصی فلائٹ ملتوی کردی گئی۔

عمر شریف جرمن ائیرایمبولینس میں واشنگٹن جانے والے تھے ، جہاں ان کا جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں علاج کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26 ستمبر پیر کو طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت دی تھی۔

سندھ حکومت اداکار کے علاج کیلئے 4 کروڑروپے جاری کرچکی ہے۔

عمر شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ زرین غزل اور بیٹے جواد نے امریکا جانا تھا لیکن ان کی روانگی کمرشل پرواز سے متوقع تھی۔

اس سے قبل 16 ستمبرکو ویزہ جاری کیے جانے پرزرین کا کہنا کہ میں حکومت اورامریکی سفارت خانے کی شکرگزار ہوں۔ ہمیں صرف ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube