Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

عاطف اورماہرہ کےمداحوں کیلئے’ویک اینڈ سرپرائز‘آگیا

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

عاطف اسلم نے بےچینی سے منتظرمداحوں کیلئے اپنا نیاسولوگانا ’’اجنبی‘‘ ریلیزکردیا ہے جس کی میوزک ویڈیومیں وہ برسوں بعد ماہرہ خان کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔

انسٹا پرگانے کی ریلیز کا بتانے والے عاطف نے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’ آپ کے پیارکا شکریہ، آپ ایک اسٹار ہیں‘‘۔

عاطف نےگزشتہ ہفتے ٹیزرشیئرکرتے ہوئے اس گانےکواپنے مداحوں کے لیے ’’ویک اینڈ سرپرائز‘‘ قراردیا تھا۔

ایسا کہنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ عاطف اورماہرہ نے 10 سال بعد ایک ساتھ کام کیا ہے، اس سے قبل دونوں سال 2011 میں ریلیز ہونے والی شعیب منصورکی فلم ’’بول‘‘ میں نظرآئے تھے۔

گزشتہ روز ریلیز کیے جانے والے اس گانے کو یو ٹیوب پر اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ گانا اس لحاظ سے سننے والوں کو منفرد لگے گا کہ عام میوزک ویڈیوزکے برعکس عاطف پورے گانے میں ایک بار نظرآنے والی ماہرہ کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

ماہرہ نے بھی انسٹا پوسٹ میں فلم بول کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا، ’’گانے کی شوٹنگ کے دوران میں اورعاطف چھت پربیٹھے تھے، اچانک ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اورمسکرائے، 10 سال قبل میں نے ’’بول ‘‘ سے اپنا کیریئر کیسے شروع کیا تھا۔ عاطف کے ساتھ بیٹھےہوئے’’ ہونا تھاپیار‘‘۔

گانے میں اردو اورانگریزی دونوں زبانوں کے بول شامل ہیں ، جو ایک ناکام رشتے اور دل شکنی کو ظاہرکررہی ہیں۔

انگریزی موسیقی کا شوق رکھںے والوں کو اس گانے کی دھن امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے سال 2015 میں ریلیز ہونے وال گانے ’’ اسٹائل‘‘ کی یاد دلاتی ہے۔

میوزک ویڈیو میں عاطف کو ایک کلب میں شائقین کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ماہرہ مختصروقت کیلئے نظرآتی ہیں ۔ ویڈیو کا اختتام اس وقت ہوتاہےجبعاطف اور ماہرہ ایک دوسرے کا سامنا کرنے والے ہوتے ہیں۔

عاطف اسلم کے مداح جلد انہیں چھوٹین اسکین پر ڈرامہ سیریل ’’ سنگ سیاہ ‘‘ میں دیکھیں گے، جو سال 2016 میں نشرکی جانے والی ہم ٹی وی کی بلاک بسٹر سیریل ’’سنگ مرمر‘‘ کا سیکوئل ہوگا۔ سیف حسن کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار اورعمیر رانا شامل تھے۔

عاطف اسلم کا حالیہ پراجیکٹ نیا گانا ‘رفتہ رفتہ ‘ تھا جس کی میوزک ویڈیو میں ان کے مقابل سجل علی تھیں۔ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube