Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

عائشہ عُمرنےلکس اسٹائل ایوارڈزسے پسندیدہ اندازشیئرکردیے

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

شوبزانڈسٹری میں ایوارڈزکی تقریب صرف جیتنے یا نامزدگی حاصل کرنے سے متعلق نہیں ہوتی ، خوب سے خوب تردکھنے کی چاہ میں سیلیبرٹیز کئی ہفتوں تک منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ ریڈ کارپٹ پرسب سے منفرد نظرآنے کیلئے انہیں کیسے کپڑے اور اسٹائلنگ کرنی ہے۔

رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈزسے پہلے اداکارہ عائشہ عمرنے ماضی سے اپنے پسندیدہ انداز فالوورز کے ساتھ شیئرکیے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پریادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا، “لکس اسٹائل ایوارڈز قریب آرہے ہیں اور یہ گزشتہ ایوارڈزمیں اپنے فیشن کے کچھ لمحات پر نظر ڈالنے کا وقت ہے”۔

فیشن کے حوالے سے ہمیشہ خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ و ماڈل نے ماضی میں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریبات سے اپنی دلکش تصاویراپ لوڈ کیں جن میں چمکتی دمکتی اسکرٹ سے لیکر گاؤن تک سبھی لباس دیدہ زیب ہیں۔

ان تصاویر کے بعد اداکارہ کے مداح منتظرہیں کہ عائشہ اس بار کیا پہنیں گی۔

اداکار نے آنے والی تقریب سے لکس سٹائل ایوارڈ کے 20 سال مکمل ہونے پر بھی اپنے جوش وخروش کا اظہارکیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

عائشہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل طوبیٰ صدیقی نے انہیں ہمیشہ ہی بہترین لباس پہننے والی قراردیا جبکہ انوشے اشرف نے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 کے لیے فیشن ، ٹیلی ویژن اور میوزک سے 22 کیٹیگریزپر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔


رواں سال کرونا وائرس کے باعث سینما بند رہے اورفلمیں ریلیزنہ ہوسکیں اس لیے فلم کی کیٹگری کو شامل نہیں کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube