Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

عمر شریف پیر یا منگل کو واشنگٹن پہنچ جائینگے، ڈاکٹر شہاب

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستان فلم کی اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے امریکہ سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف پیر یا منگل کو واشنگٹن پہنچ جائینگے یہاں آپریشن کی تیاری مکمل ہیں۔

شہاب نے امریکہ سے فون پر بتایا کہ اداکار عمر شریف کی اہلیہ نے ریما سے سے رابطہ کیا تھا اور بتایا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے کراچی کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ آپریشن امریکہ میں ہی ممکن ہے میں نے مسز عمر شریف سے کہا کہ مجھے تمام میڈیکل رپورٹس واٹس اپ کردیں میں نے تمام رپورٹس اسٹڈی کیں اور فیصلہ کیا کہ امریکہ بلا یا جائے اس سلسلے ریما نے بھی بھر تعاون کرنے کا مشورہ دیا پھر ہم نے ویزے کے اجرا کے لیے کاوشیں کیں۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا عمر شریف کی دونوں بیگمات ان کی صحت کے حوالے متفکر ہیں اور مجھ سے رابطہ میں ہیں عمر شریف کا مرض قابل علاج ہے انشااللہ آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہو جائینگے۔

ڈاکٹر طارق شہاب اور ریما نے حکومت سندھ کا عمر شریف کے علاج کے لئے چار کروڑ کا فنڈ جاری کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پاکستان کی ثقافت کی پہچان ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ڈاکٹر طارق نے کہا کہ حکومت کا سینیئر فنکاروں کے علاج کے لئے بھی اسی قسم کے اقدامات کی توقع ہے پاکستان کے علاوہ امریکہ میں بھی عمر شریف کے پرستار ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےعمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

ايئرايمبولينس ميں عمر شريف کے ساتھ ان کی پہلی اور تیسری اہلیہ، دونوں بیٹے اور طبی عملے کے 2 افراد بھی ساتھ جائيں گے۔عمرشريف امريکا ميں 1 ماہ قيام کريں گے اور ان کا علاج واشنگٹن اسپتال ميں ہوگا۔

پچھلے ہفتے سماء سے بات کرتے ہوئے زرین غزل نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان اورامریکی سفارت خانے کی شکرگزار ہیں جنھوں نے صرف 1 گھنٹے میں ویزہ جاری کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube