Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پاکستان کےکم عُمرکوہ پیما شہروزکاشف کا نیا اعزاز

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستان کے کم عُمرترین کوہ پیما کا اعزاز رکھنے والے شہروزکاشف نے دنیا کی 2 بلند ترین چوٹیاں سرکرنے کے بعد نیپال میں 8 ہزار میٹرسے زائد بلند ‘ مناسلو’ پربھی قومی پرچم لہرادیا ہے۔

شہروز نے صرف 19 سال کی عمر میں 5 ماہ کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ اورکے ٹو کے بعد مسلسل تیسری چوٹی سرکی ہے جو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔ نیپال کے سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع مناسلو 8 ہزار 163 میٹربلند ہے۔

کم عمری میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ سرکرنے والے شہروزکے اس نئے اعزاز سے متعلق ان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ‘ براڈ بوائے ‘ پرٹویٹ کی گئی جس کے مطابق انہوں نے آج صبح 5 بج کر40 منٹ پر مناسلو سرکی۔

پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بھی شہروزکو اس کامیابی پرمبارکباد دی۔

قراقرم کلب کے ٹوئٹرہینڈل سے بھی فالوورز کو یہ خوشخبری سنائی گئی۔

ٹویٹ میں شہروزکی بحفاظت واپسی کیلئے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ‘شہروز نے نیپال میں موجود مناسلو چوٹی سر کر لی ہے جودنیا کی چوتھی آٹھ ہزارمیٹر بلند چوٹی ہے ۔ اس سے قبل وہ 2021 میں ہی 3 چوٹیاں سرکرچکے ہیں’۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز نے 11 سال کی عُمر سے پہاڑوں پر چڑھنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہراچکے ہیں۔

دنیا میں 8 ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں۔ 8 ہزارمیٹرسے اونچی 8 چوٹیاں سرکرنے کا اعزاز پاکستان کے محمدعلی سدپارہ کے نام ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube