Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

فلم ‘لگان’ کی کیسریا نےعامرخان سےمدد کی اپیل کردی

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

بالی ووڈ اداکارعامر خان سے ان کی بلاک بسٹر فلم ‘ لگان’ کی ساتھی اداکارہ پروینہ نے مالی مدد اور ملازمت دینے کی درخواست کی ہے۔

پنک ولاکے مطابق اداکارہ کو سال 2020 میں برین اسٹروک ہوا تھا جس کے بعد سے ان کی صحت زیادہ اچھی نہیں، انہوں نے سُپراسٹارسے اپنے دفتر میں بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میری صحت اچھی نہ ہوجائے، میں کچھ مالی مدد چاہتی ہوں۔

لگان اداکارہ کا کہنا ہے کہ فیملی نے ہمیشہ میری مدد کی، دوست بھی میری بہت دیکھ بھال کرتے ہیں لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات سے دوچارہوں اوربطورکاسٹنگ ڈائریکٹرکام کرنا چاہتی ہوں۔

عامر خان سے مدد مانگنے والی پروینہ نے کہا، ‘عامر بھائی میری بیماری کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ اگر وہ جانتے تو وہ ضرور میری مدد کرتے۔ ہم سبھی کوپتہ ہے کہ انہوں نے ‘لگان’ میں اپنے ساتھی اداکاروں کی مدد کی جن میں سری ولبھ ویاس بھی شامل ہیں۔ انہیں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے کام کی ضرورت ہے اورمیری درخواست ہے کہ مجھے کام دیا جائے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ سال 2012 سے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میض کسی فلم میں اداکاری نہیں کرسکتی، کچھ عرصہ قبل صحت بہتر ہونے پربطورکاسٹنگ ڈائریکٹرکام شروع کردیا تھا جسے جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

گزشتہ سال اداکاراکشے کماراور سونو سود نے بھی دماغی فالج کا شکار ہونے والی پروینہ کی مالی مدد کی تھی۔

آشوتوش گواریکرکی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ‘لگان’ سال 2001 میں ریلیزکی گئی تھی جس میں پروینہ نے کیسریا کا کرداراداکیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube