Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کفارہ: بھارت نےایک گانا چُراکر2 بناڈالے

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Editing & Writing | Kokab Mirza
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

بھارتی شوبزانڈسٹری اب ہالی ووڈ، لالی ووڈ ، عرب اورکوریا سمیت دیگرممالک کی کاپی کرنے میں بلاشبہ اول نمبرقراردی جاسکتی ہے، اوربات ہو موسیقی کی تو ‘پڑوسیوں کا بڑا حق ‘ کے مصداق پاکستان کے مقبول ترین گانوں پر چھاپہ مار لیا جاتا ہے۔

بھارتی میوزک میں آج گلوکارہ نیہاککڑ اورجوبین نوٹیال کے 2 تازہ گانوں کا اضافہ ہوا ہے اورکیا حسن اتفاق ہے کہ دونوں میں نقالی کیلئے پاکستان سے ‘ایک’ ہی گانے پراکتفا کیا گیا۔ یہ گانا کون ساہے؟ بھارتی گانوں کے عنوان آپ کو بخوبی سمجھادیں گے۔

گلشن کماراینڈ ٹی سیریزکے پیش کردہ نئےگانے ‘ دل غلطی کربیٹھاہے’ کا ٹائٹل سنتے ہی ذہنوں میں نصرت فتح علی خان کی قوالی گونجتی ہے اور اگرآپ کا تعلق نئی نسل سے ہے تودورجائے بغیر ڈرامہ سیریل ‘ پارلر والی لڑکی’ کا ٹائٹل سونگ یاد کرلیں۔

دوسری جانب نیہا ککڑ اور فرحان صابری کے گانے کو ‘ بول کفارہ کیا ہوگا ‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ بھی بھارتیوں کی مہربانی ہی ہے کہ بھلے سے گانا ایک چُرایا ہو لیکن عوام کی آسانی کیلئے نام ضرور 2 دے دیے ہیں۔

آج صبح 11 بجے ریلیزکیے جانے والے جوبن نوٹیال کے ‘دل غلطی کربیٹھاہے، میں صوفی بول دانش صابری نے گائے، موسیقی میٹ بروزنے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کے بول منوج منتشرکے ہیں۔ میوزک ویڈیو میں مونی رائے کے ساتھ گلوکار خود جلوہ افروز ہیں اورڈائریکشن اشیش پانڈا نے دی ہیں۔

دوسرا گانا ‘بول کفارہ کیا ہوگا’ دراصل 2 گانوں کا مکسچرہے ۔ شلپا شیٹی ،اکشے کمار اورسنیل شیٹی کی فلم ‘ دھڑکن’ میں گانا ‘ دلہے کا سہرا’ اور’ کفارہ ‘ کی اس کھچڑی کے کریڈٹس میں اصل گانوں کے لکھنے والوں کے نام دیے گئے ہیں، تو یہ نقالی کسی حدتک قابل قبول ہے۔

پاکستان میں ‘ دل غلطی کربیٹھا ہے’ کواس وقت پھرسے عروج ملا جب سال 2018 میں اداکارہ وڈائریکٹرنادیہ افگن نے اسے بول ٹی وی پر نشرکیے جانے والے ڈرامہ سیریل ‘ پارلروالی لڑکی’ کا ٹائٹل سونگ بنایا۔ عاصم رضا کے لکھے گئے اس گیت کو نئی گلوکارہ سحرگل خان نے گایا۔

اس سے قبل پاکستانی گانوں کے سرقے کی تازہ کارروائی بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ‘ مہندی’ کیلئے کی تھی ۔ گانے کی دھن پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان دینے والے عالمگیر کے مقبول ترین گیت ‘ گاگر’ کی نقالی ہے جو 90 کی دہائی میں گایا گیا تھا۔مہندی 21 ستمبرکو ریلیز کیا گیا تھا۔

گانے کی نقالی کی خبر گلوکار عمیرجسوال نے انسٹااسٹوریزمیں دی تھی جو ویلوساؤنڈ اسٹیش سیزن ون کے لیے ‘ گاگر’ کا ری مکس گا چکے ہیں۔

تقریبا 2 ہفتے قبل بھارتی گلوکاربرہم دریا نے گانا ‘ ہیپی موڈ ‘ ریلیز کیا تھا جس کی میوزک ویڈیو ہو بہو پاکستانی میوزیکل فلم ‘ کی جاناں ‘ کا چربہ تھی۔

بھارتی میوزک ویڈیو میں سونیااورمحسن عباس کے’ کی جاناں’ کی ہوبہو نقل

ویڈیومیں دکھایا گیا تھا کہ اپنی مرضی سے شادی کرنے والا جوڑا فرار کی کوشش کے دوران لڑکی کے والد کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ بھارتی گلوکار نے بھی ‘موڈ ہیپی ‘ میں سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک کی وارڈ روب سے لے کر شوٹنگ کا مقام تک ایک جیسا رکھا۔

حتیٰ کہ سونیا حسین اوربھارتی ‘ہیپی موڈ ‘کی خوشی پنجابن کا سرخ وسنہری لہنگا ، جھمکے اور نتھ تو ایک طرف ، دونوں کے چہرے کے بائیں جانب زخم میں بھی مماثلت تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube