Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

سینئراداکارطلعت اقبال امریکامیں انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستان ٹيلی ويژن کے معروف اداکار طلعت اقبال امريکا کے شہر ڈيلاس ميں انتقال کرگئے۔

طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق اہلِ خانہ نے کی، وہ گزشتہ چند دنوں سے شديد علالت کے باعث وينٹی ليٹر پر تھے ۔

اطلاعات کے مطابق طلعت اقبال رواں ماہ اپنی جواں سال بيٹی سارہ اقبال کے اچانک انتقال کے بعد سے گہرے صدمے سے دوچار تھے، اسی دوران طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کيا گيا جہاں انہیں مسلسل 2 مرتبہ دل کا دورہ پڑا۔ حالت نہ سنبھلنے پر چند دن پہلے انہيں وينٹی ليٹر پر منتقل کيا گيا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

طلعت اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد الرحمان ميں ہوگی اورانہيں ريسٹ لينڈ قبرستان ميں سپردِ خاک کيا جائے گا۔

طلعت اقبال اور ان کی اہليہ سنبل اقبال کا شمارماضی کی کامياب اداکار جوڑیوں ميں ہوتا تھا۔ انہوں نے 70 اور 80 کی دہائيوں ميں کئی ڈراموں ميں مرکزی کردار ادا کيے۔

ویٹرن اداکار کے معروف ڈراموں ميں شکستِ آرزو ، دو دونی پانچ ، آخری چٹان ، آٓبگينے ، کيف بہاراں ، کارروان اوراب ديکھ خدا کيا کرتا ہے شامل بھی ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube