Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

بھارتی گلوکارہ نے عالمگیرکاگانا ‘ گاگر’ چُرالیا

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

پاکستانی گانوں کی بھارت میں مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہردورمیں معروف گانے ، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو ہی کاپی کرلی جاتی ہے۔

تازہ کارروائی بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ‘ مہندی’ کیلئے کی ہے۔ گانے کی دھن پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان دینے والے عالمگیر کے مقبول ترین گیت ‘ گاگر’ کی نقالی ہے جو 90 کی دہائی میں گایا گیا تھا۔

مہندی 21 ستمبرکو ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک یوٹیوب پر اسے 2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے۔

گانے کی نقالی کی خبر گلوکار عمیرجسوال نے انسٹااسٹوریزمیں دی جو ویلوساؤنڈ اسٹیش سیزن ون کے لیے ‘ گاگر’ کا ری مکس گا چکے ہیں جسے بیحد پسند کیا گیا تھا۔

دھوانی بھنوشالی کے گانے کی ریلیزاور اتنے زیادہ ویوز کے بعد عمیر جسوال نے گانے کا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے دھن کاپی کرنے سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے بھارتی گلوکارہ، عالمگیر اور’ گاگرری میک’ کے اپنے ساتھی آرٹسٹس کو ٹیگ کیا۔

گلوکار نے لمبی چوڑی تفصیل میں جانے کے بجائےاس بات پر یقین کرتے ہوئے کہ عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہوتا ہے ، لکھا ‘چلیں یہ بھی ٹھیک ہے’۔

تقریبا 2 ہفتے قبل بھارتی گلوکاربرہم دریا نے گانا ‘ ہیپی موڈ ‘ ریلیز کیا تھا جس کی میوزک ویڈیو ہو بہو پاکستانی میوزیکل فلم ‘ کی جاناں ‘ کا چربہ تھی ،جسے نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا۔

غیرت کے نام پرقتل کے خلاف بنائی جانے والی مختصر میوزیکل فلم ‘کی جاناں ‘ جولائی 2020 میں ریلیزکی گئی تھی۔ گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی تھی جبکہ بول بابا بلھے شاہ کی شاعری سے لیے گئے تھے۔

بھارتی گانے میں محسن اورسونیا کی میوزک ویڈیو کی ہوبہونقالی

ویڈیومیں دکھایا گیا تھا کہ اپنی مرضی سے شادی کرنے والا جوڑا فرار کی کوشش کے دوران لڑکی کے والد کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ بھارتی گلوکار نے بھی ‘موڈ ہیپی ‘ میں سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک کی وارڈ روب سے لے کر شوٹنگ کا مقام تک ایک جیسا رکھا۔

حتیٰ کہ سونیا حسین اوربھارتی ‘ہیپی موڈ ‘کی خوشی پنجابن کا سرخ وسنہری لہنگا ، جھمکے اور نتھ تو ایک طرف ، دونوں کے چہرے کے بائیں جانب زخم میں بھی مماثلت تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube