Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

شہبازتاثیراورنیہاراجپوت کی مایوں: ویڈیوز، تصاویروائرل

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیراورماڈل و اداکارہ نیہا راجپوت سے متعلق اطلاعات سچ ثابت ہوئیں، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیہا اورشہبازکو کئی بارعوامی مقامات پردیکھا گیا اورحال ہی میں یہ سوشل میڈیا پرخبریں زیرگردش رہیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔

مختلف انسٹاگرام پیجز پر شیئرکی جانے والی مایوں کی تصاویراورویڈیوزمیں شہبازاورنیہا کورسم کیلئے ایک ساتھ اسٹیج پربیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

The Slap – embed instagram post Full Episodes and Clips – TV.com

تقریب کی مناسبت سے نیہا نارنجی قمیض شلوار جبکہ شہباز تاثیر آف وائٹ کرتےشلوار میں ملبوس ہیں۔

Band of the Black arablionz music, videos, stats, and photos

مایوں میں روایتی انداز میں رسومات بھی ادا کی گئیں، دلہا اور دلہن کے ہاتھ پرپان کا پتہ رکھ کرمہندی لگائی گئی۔

Apple iptv4sat Series 3 review: Still the best smartWatch

ایک ویڈیو میں نیہا کو دوستوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Apple iptv4sat Series 3 review: Still the best smartWatch

خوش وخرم دلہن نے اپنی سیلفیز بھی بنائیں اور دوستوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔

Apple iptv4sat Series 3 review: Still the best smartWatch

Apple iptv4sat Series 3 review: Still the best smartWatch

اس سے قبل شہباز تاثیر کی دوسری شادی کرنے کے حوالے حوالے سے خبریں زیرگردش رہیں جن کی بنیاد ان کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی اورنیہا راجپوت کی انسٹااسٹوریزبنیں۔

کچھ روزقبل انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران اسی حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہین غنی نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید ہے کہ اس میں تبدیلی آئے گی۔ خوش قسمتی سے میری طلاق ہوگئی ہے توخواہش ہے کہ وہ سکون اور سلامتی سے رہیں۔

بعد ازاں نیہا نے بھی ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ خاموش رہنے والے افراد کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے۔ کہانی کے 2 پہلو ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی خاموش ہے تو اس کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ وہ غلط ہے۔ حیرت ہے کہ لوگوں کے لیے ماڈل کو گھر تباہ کرنے کی وجہ قراردینا بے حد آسان ہےلیکن ایسے لوگ گھریلو خواتین کو مکمل نظر انداز کردیتے ہیں جو اپنے شوہر کی طویل عرصے تک دوری کے دوران انہیں ہر طرح سے دھوکہ دیتی ہیں اور پھرمرد پر آگے بڑھنے کا الزام عائد کردیتی ہیں۔

نیہا کا اشارہ شہباز تاثیرکے اغواء کی جانب تھا۔

ماہین اور شہبازتاثیر کی طلاق

ماہین اور شہباز تاثیر21 جنوری 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس جوڑی نے شادی کے 10 سال مکمل ہونے سے پہلے جنوری 2020 میں اپنی راہیں جدا کیں۔ اس دوران ماہین کو شہباز کے اغواء کا صدمہ بھی سہنا پڑا۔

ماہین نے ٹوئٹرپر شادی سے لیکرشوہرکے اغوا، بچی کی پیدائش اورطلاق کے حوالے سے اپنے احساسات شیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ، ‘یہ کہنا کم ہو گا کہ گزشتہ دہائی ایک طوفان جیسی رہی، ماں بننے سے لیکر طلاق تک، اس سارے عمل نے مجھے پہلے سے زیادہ محفوظ ومضبوط بنادیا ہے۔ پہلی بار میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں آج جو ہوں مجھے اس پر فخر ہے اور میں عزت کا مطالبہ کرسکتی ہوں۔ درد کے بغیر کوئی خوشی نہیں ہوتی’۔

ماہین غنی کلینیکل سائیکولوجسٹ ہونے کے علاوہ ایم جی ٹی (ماہین غنی ٹرینڈز) کے نام سے اپنی فیشن برینڈ چلاتی ہیں۔

شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011 کو لاہورکے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا اور تقریباً ساڑھے 4 سال بعد 8 مارچ 2016 کو ان کی بازیابی بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب واقع کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے ایک ہوٹل سے ہوئی جہاں اغوا کار انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان نے رہائی کیلئے 50 کروڑ روپے تاوان بھی طلب کیا تھا۔

رہائی کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو اپنے پہلے اںٹرویو میں پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کا کہنا تھا کہ اغواء کاروں نے مجھ بہیمانہ ظلم کیے اور اذیتیں پہنچائیں لیکن اس کے باوجود خدا کو میری زندگی منظور تھی اور اللہ تعالیٰ مجھے بچاتا رہا، شہباز تاثیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی رہائی بغیر تاوان ادا کیے ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube