Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

اداکار منیب بٹ حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی تھی ۔

اس شو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیاپر وائرل ہوا،تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز نے منیب بٹ کے اس ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی۔

منیب بٹ نے اس ویڈیو کلپ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کلپ ہے جسےچند سوشل میڈیا پبلی کیشنز نےغلط انداز میں پیش کیا، یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں تھی جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم مذاق کررہے تھے اور میں نے طنزیہ مذاق کیا تھا کہ آپ کو ڈرنا چاہئے اور اپنے شوہر کے زیادہ لاڈ اٹھانے چاہیئں۔

میرے کردار کو داغدار کرنے کے لیے ایک کلپ اٹھایا گیا اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا گیا یہ صحافت نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ عورتوں کو مسلسل اس خوف تلے رہنا چاہئے کہ ان کا شوہر انہیں چھوڑ دے گا۔

منیب بٹ نے مزید کہا میں بھی ایک شوہر ہوں اپنی بیوی سے محبت کرتاہوں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے اور ہمارے رشتے کا یہ بنیادی ستون ہے۔ میں اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے والے تمام پیجز سے درخواست کروں گا کہ آپ پہلے بنیادی حقائق کا جائزہ لے لیں اس کے بعد منفی مواد کو پھیلائیں۔

وائرل ویڈیو میں منیب بٹ میزبان ندا یاسر سے پوچھتے ہیں آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ندا کہتی ہیں مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے میاں دوسری شادی نہ کرلیں۔

ندا یاسر کے جواب میں منیب بٹ کہتے ہیں خواتین کو یہ ڈر ہونا چاہئے اور اسی لیے خواتین کو اپنے شوہر کے لاڈ اٹھانے چاہئیں، ان کا خیال رکھنا چاہئے اور انہیں اتنی محبت دینی چاہئے کہ ان کا ذہن دوسری طرف جائے ہی نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube