Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

علی ظفراورگل پانڑہ کا ‘لارشہ پیخور’ آتے ہی چھاگیا

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

علی ظفر نے سندھی اور پشو کے معروف گیتوں کے بعد گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ‘لار شہ پیخور’ ریلیزکیا ہے جسے شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

گانا ‘پشتون کلچرڈے ‘ کے موقع پر ریلیز کیا گیا جس کی میوزک ویڈیو میں علی ظفر اور گل پانڑہ کو ہاتھوں میں رُومال اٹھائے پشتون کلچرکا روایتی ‘ خٹک ڈانس ‘ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے معروف مقامات اورثقافتی روایتیں اجاگر کرتے اس گانے کا آغازعلی ظفرکا سندھی گانا ‘الے’ سننے والے ایک بچے اور اس کے دادا کے مکالمے سے ہوتا ہے۔

لار شہ پیخور کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ہے، ڈائریکٹرولید اکرم ہیں جبکہ موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔

علی اورگل پانڑہ کے علاوہ میوزیکل بینڈ ‘فورٹی ٹیوڈ – پختون کور’ بھی گانے کا حصہ ہیں۔

گزشتہ شام ریلیز کے بعد سے یو ٹیوب پر ‘ لارشہ پیخور’ کی میوزک ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ 78 ہزار افراد سے زائد دیکھ چکے ہیں اورتبصروں میں پسندیدگی کا اظہارکررہے ہیں۔

پشتو زبان کا یہ معروف گانا علی ظفر سے قبل بھی بہت سے آرٹسٹ گا چکے ہیں، کوک اسٹوڈیو سیزن 5 میں اسے ہمایوں خان نے گایا تھا۔

علی ظفر اس سے قبل 26 نومبر 2020 کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ سندھ کا مقبول لوک گیت ‘ الے’ گا چکے ہیں۔ روایتی موسیقی کے ساتھ سندھ کے ثقافتی رنگوں سے سجے اس گیت میں علی اورعروج کے علاوہ معروف ریپرعابد بروہی بھی شامل تھے

اکتوبر2019 میں گلوکار نے اپنے ساتھ گانے کی خواہش کا اظہار کرنے والی عروج فاطمہ کے ساتھ مقبول ترین بلوچی گیت ‘ لیلیٰ او لیلیٰ ‘ ریلیز کیا تھا۔

دونوں گانوں کو بیحد پسند کیا گیا، الے کو یو ٹیوب پر اب تک 3 کروڑ 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ ‘ لیلیٰ او لیلیٰ’ کے 3 کروڑ 77 لاکھ ، 50 ہزار سے زائد ویوز ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube