Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

آمنہ شیخ اورعُمرفاروقی کے یہاں بیٹے کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اداکارہ آمنہ شیخ نے مداحوں کو اپنے یہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔

محب مرزا سے علیحدگی کے بعد آمنہ نے 11 اگست 2021 کو یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عمرفاروقی کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغاز کیا ہے۔

انسٹاگرام پرآمنہ نے فیملی پکچرشیئر کی جس میں اداکارہ، ان کے خاوند اور بیٹی نومولود کا بوسہ لے رہے ہیں۔

آمنہ نے دیگر انسٹا پوسٹس میں الحمد اللہ کہنے کے علاوہ قرآنی آیات شیئرکیں۔

کافی عرصے سے اسکرین سےغائب آمنہ کی آخری فلم ‘کیک ‘ تھی جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

آمنہ شیخ اور محب مرزا نے شادی کے 14 سال بعد ذاتی اختلافات کی بناء پر 2019 میں اپنے راستے علیحدہ کرلیے تھے۔

دونوں کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی اور اگست 2015 میں ان کے یہاں مائیسہ کی پیدائش ہوئی۔ مائیسہ کی کسٹڈی آمنہ شیخ کے پاس ہے۔

آمنہ کے دوسرے شوہرعمر فاروق ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube