Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

رزق کی بے حرمتی، بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیں

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

کچھ روز قبل بھارتی ہدایتکار شِو کمار نے ایک کارخانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں رزق کی بے حرمتی نظر آئی ۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹرے میں موجود پاپوں کو پیک کرنے سے قبل ایک ملازم ان پر ننگے پاؤں چڑھ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اور ملازم کو پاپوں کو زبان سے جھوٹا کرتا بھی دیکھا گیا۔

تاہم گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ جلد پکڑے جائیں گے اور پھر ہمیشہ کیلئے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube