Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

نئے گانےمیں علی ظفراور گل پانڑہ کا خٹک رقص

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
اسکرین گریب

علی ظفر کے نئے پشتو گانے میں ساتھی اداکارہ سے متعلق پوچھےگئے سوال کا جواب سامنے آگیا ہے، گلوکار اور گل پانڑہ نے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔

ٹوئٹراور انسٹاگرام پرٹیزر جاری کرنے والے علی ظفرنے لکھا ‘ یہ لو، ٹیزر کا مزہ لو’۔

ٹیزرمیں پشتو دھن پرعلی ظفرکو ہاتھوں میں رُومال اٹھائے پشتون کلچرکا روایتی ‘ خٹک ڈانس ‘ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جسے دونوں کے فالوورزکی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکارنے مداحوں کے نام پیغام میں لکھا، ‘آپ نے ساتھی گلوکارہ کا نام تو صحیح بتادیا لیکن آپ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ ایک نہیں 2 تھے۔ اب یہ بتائیں گانا کون ساہے’۔

میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹر ولید اکرم ہیں۔ گانا کل 22 ستمبر کو پشتون کلچرڈے کے موقع پرریلیز کیا جائے گا۔

گل پانڑہ نے بھی انسٹا پرگانے کا ٹیزرشیئرکرتے ہوئے لکھا، ‘ سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے گانے کا ٹیزرحاضرہے، پشتو زبان میں اس گانے کا ٹیزردنیا بھرمیں پھیل رہا ہے،آپ کے پسندیدہ علی ظفراور گل پانڑہ کی جانب سے ‘۔

اس سے قبل سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرعلی ظفرنےگانے کی ایک جھلک شیئرکرتے ہوئے مداحوں سے ساتھی گلوکارہ اورگانے کا نام بوجھنے کا کہا تھا۔

علی ظفرکا کہناتھا کہ گلوکارہ اور گانے کا نام بتانے والے کا نام خصوصی طور پر اپنی ٹویٹ میں لکھوں گا۔ تصویرمیں گل پانڑہ کا چہرہ غیرواضح تھا تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے اس حوالے سے درست اندازہ لگایا۔ تاہم گانے کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔

گلوکار کی حالیہ ٹویٹ سے واضح ہوگیا کہ گانے میں ان کے اور گل پانڑہ کے علاوہ میوزیکل بینڈ ‘ فورٹی ٹیوڈ – پختون کور’ بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube