Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

سلمان خان کی زندگی اور کیریئر پر ڈاکیومینٹری بنانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے کیریئر اور زندگی پر ڈاکیومینٹری سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جائے گی اور اسے او ٹی ٹی کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلمان کے فلمی کیرئیر کے تمام اہم سٹیک ہولڈرز، ان کی فیملی ، ساتھی اداکار، ہدایت کا اور پروڈیوسرز تک کو اس ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس سیریز میں سلمان کی ذات کے ان پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی جن سے مداح آج تک ناواقف ہیں۔

اس سریز میں ‘میں نے پیار کیا’ سے بالی ووڈ کے دبنگ خان بننے تک کے سفر کا مکمل احاطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان اس وقت کترینہ کیف کے ہمراہ ٹائیگر تھری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ساتھ ہی سلمان بگ باس کے سیزن 15 کی میزبانی بھی کریں گے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube