Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

عمرشریف کی طبیعت میں بہتری، رواں ہفتے امریکا روانگی کا امکان

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ائیرایمبولنس کے طریقہ کار پر کام شروع ہوچکا ہے

کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج عمرشریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایا ہے کہ امریکا روانگی کے لیے ائیرایمبولنس کی جانب سے شیڈول رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے۔

پیر کو سماء کے مارننگ شو میں بات کرتےہوئے اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایا کہ ان کے والد کی طبعیت بہتر ہے۔بیرون ملک روانگی کے لیے ائیرایمبولنس کے طریقہ کار پر کام شروع ہوچکا ہے اور اگلے دو سے تین روز میں وہاں سے شیڈول آجائے گا۔  ائیرایمبولنس کا ایک طے شدہ ضابطہ ہوتا ہے جس میں یہ شامل ہوتا ہے کہ جن ہوائی اڈوں پر ایندھن بھرنے کے لیے ہیلے کاپٹر اترےگا، وہاں سے اجازت نامہ حاصل کیا جاتا ہے۔

جواد عمر نے بتایا کہ کراچی سے براہ راست عمر شریف کو واشنگٹن اسپتال لے جایا جائے گا۔ قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بھی عمر شریف سے پیار کرتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ عمر شریف کی اسپتال کے اندر لی گئی تصاویر نہ لیں اور نہ ہی ان کو وائرل کریں۔ یہ تصاویر بہت ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔

عمر شریف کے بیٹے نے مزید کہا کہ ان کے والد نے پاکستان سے پیار کیا اور ملک کا نام ہمیشہ بلند کیا۔ جن لوگوں نے عمر شریف کی تصاویر وائرل کیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا شکرگزار ہیں جنھوں نے عمر شریف کو بیرون ملک بھجوانے کےلیے ہرممکن اقدامات کئے۔امریکا میں ڈاکٹرز مکمل تیار ہیں اور وہ صرف عمر شریف کی موجودگی کا انتظار کررہے ہیں اور روانگی کا شیڈول آتے ہی میڈیا سے بھی شئیر کردیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے ايئرايمبولينس سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو تقريباً 4 کروڑ روپے کی ادائيگی کی ہے۔

ايئرايمبولينس ميں عمر شريف کے ساتھ ان کی پہلی اور تیسری اہلیہ، دونوں بیٹے اور طبی عملے کے 2 افراد بھی ساتھ جائيں گے۔عمرشريف امريکا ميں 1 ماہ قيام کريں گے اور ان کا علاج واشنگٹن اسپتال ميں ہوگا۔

لیجنڈری اداکار عمر شریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی

 پچھلے ہفتے سماء سے بات کرتے ہوئے زرین غزل نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان اورامریکی سفارت خانے کی شکرگزار ہیں جنھوں نے صرف 1 گھنٹے میں ویزہ جاری کیا گیا۔

اس سے قبل امریکہ میں مقیم ریما خان کے خاوند اور معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید طارق شہاب نے تصدیق کی تھی کہ عُمرشریف کا علاج جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں علاج کیا جائے گا اور وہ خود بھی طبی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube