Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

اداکارہ سقینہ خان کی بات پکی ہوگئی

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سقینہ خان کی بات پکی ہوگئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ سقینہ خان کی بات پکی ہوگئی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر ہلکے جامنی رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے منگیتر بلال صدیقی نے سفید قمیص شلوار زیب تن کی۔

اداکارہ نے اس موقع پر منگیتر کے ساتھ کیک کاٹا اور دیگر اہلخانہ نے انہیں بات پکی ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ نے 2013 میں ڈرامہ سیریل ’تیری بےرُخی‘سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اداکارہ کا ایک نیا ڈرامہ ’وفا بے مول‘ ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube