Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

 

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی کے والد سیدہ فرخ جمال انتقال کر گئے ہیں۔

اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان شیخ نے مداحوں کو اپنی فیس بک پوسٹ میں یہ اطلاع دی شیئر کی ہے۔

اداکار مانی (سلمان شیخ ) نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انتہائی گہرے دکھ کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ حرا کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد تیموریہ مسجد حیدری، نارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔

گزشتہ برس والد کی سالگرہ پر حرا مانی نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ابو میں نہیں رہ سکتی آپ کے بغیر، میری چھوٹی سی دنیا ہیں آپ، مجھ سے نہیں چلا جاتا لائف میں آپ کے بغیر۔حرا مانی نےاپنے والد سے متعلق جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ابو اللہ آپ کو لمبی عمر دے اور صحت مند رکھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube