Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

عاطف اسلم نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

گلوکارعاطف اسلم نے خود سے متعلق سوشل میڈیا پرزیر گردش اطلاعات کی باضابطہ تصدیق کردی گئی ہے۔

ماضی میں بڑی اسکرین کا تجربہ کرنے والے عاطف اس بار ٹی وی اسکرین پرنظرآئیں گے۔

عاطف نے انسٹاگرام پرڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز سے کہا ۔ ‘ سنگ ماہ کے سیٹ سے ہیلو، ہاں میں ڈرامہ سیریل میں کام کررہا ہوں اورمجھے آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ جس طرح سے ہمیشہ آپ لوگوں نے مجھے پیاردیا، میں دُعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسی طرح میراساتھ دیں گے ‘۔

گلوکارنے انکشاف کیا کہ ڈرامہ آنے سے پہلے میں بہت جلد کچھ ریلیزکرنے والا ہوں ، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا ،عحیب سا آنے والا ہے’۔

اگلے ہی جملے میں تجسس کا خاتمہ کرتے ہوئے عاطف نے بتایا کہ وہ نیاگانا جاری کریں گے جس کی میوزک ویڈیو میں ماہرہ خان ہیں ‘۔

ڈرامہ سیریل ‘ سنگ ماہ’ سال 2016 میں نشرکی جانے والی ہم ٹی وی کی بلاک بسٹر سیریل سنگ مرمرکا سیکوئل ہوگا۔ سیف حسن کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار اورعمیر رانا شامل تھے۔

عاطف اسلم کا حالیہ پراجیکٹ نیا گانا ‘رفتہ رفتہ ‘ تھا جس کی میوزک ویڈیو میں ان کے مقابل سجل علی تھیں۔ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی۔

اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا، اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم ‘بول ‘ میں کام کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube