Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

اقراء عزیز نے بیٹے کبیرکی شرٹ پہن لی

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

معروف شخصیات اوران کے بچوں کا ایک جیسے کپڑے پہننا یا ٹوئننگ کرنا تو ایک عام سی بات ہے لیکن اقراء عزیز نے اس رجحان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کبیر کے ہی کپڑے پہن لیے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں تصویرشیئرکی جس میں ان کی شرٹ پر بچوں کے معروف کارٹونک کردار پوپوئے دی سیلر کی تصویر نمایاں ہے۔

اقراء نے کیپشن میں قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اداکارنورالحسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ‘ شکریہ نوربھائی، یہ شرٹ آپ نے کبیرکو تحفے میں دی تھی لیکن مجھے فٹ آگئی’۔

اس کیپشن نے اداکارہ کے مداحوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیردیں۔

نورالحسن اقراء اور فیروز خان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘ خدا اور محبت’ کی کاسٹ کا حصہ ہیں جسے سال 2021 میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ ہونے کا اعزازحاصل ہے۔

لیکن یہ فی الحال ایک معمہ ہے کہ نورنے کبیرکیلئے اتنا آگے کا کیوں سوچا، آیا یہ شرٹ خود خریدی گئی تھی یا پھرآن لائن شاپنگ کا کرشمہ تھا کہ کبیر کا سائزان کی والدہ کو فٹ آگیا۔ جو بھی ہے لیکن اقراء اس شرٹ میں خاصی دلکش نظرآرہی ہیں۔

اقراء نے اسی شرٹ میں یاسر کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے بھی کچھ تصاویر شیئرکیں۔

جولائی میں کبیرکی پیدائش کے بعد سے اقرا اوریاسرکے مداح اکثروبیشتران سے بیٹے کی ایک جھلک شیئر کرنے کی درخواست کررہے ہیں لیکن دونوں کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصاویرمیں کبیرکا چہرہ سامنے نہیں ہوتا یا ایموجی سے چُھپا دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل یاسرکا کہنا تھا کہ وہ کبیر کی تصاویر تب شیئرکریں گے جب اقراء عزیز ایسا کرنا چاہیں گی لیکن حال ہی میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کبیر کو سوشل میڈیا سے دوررکھنے کی وجہ ان کی نانی ہیں جو اس کی تصاویر شیئرکرنے کی خواہشمند نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube