Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

جمائما خان برطانیہ میں پاکستانی رکشے کی متلاشی

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فلمسازی کی دنیا میں قدم رکھنے والی جمائما گولڈ اسمتھ اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ میں پاکستانی رکشے کی تلاش میں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کی سابق اہلیہ نے اپنے آبائی ملک میں رکشہ ڈھونڈنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا سہارا لیا۔

جمائما نے اپنی ٹویٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لکھا، ہم آئندہ ہفتے جمعرات اورجمعہ کوعکسبندی کیلئے لندن میں ایک پاکستانی اسٹائل رکشے کی تلاش میں ہیں، کیا کوئی کسی ایسے شخص کو جانتا ہے جس کے پاس ایسارکشہ ہو’۔

جمائما کی اس ٹویٹ پربھی حسب معمول پاکستانیوں کی جانب سے بھرپورردعمل دیکھنے میں آیا، کیے جانے والے تبصروں طنزومزاح کا عنصرنمایاں رہا۔

ایک صارف نےاس شرط کے ساتھ مطلوبہ رکشہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی کہ جمائما انہیں رکشہ ڈرائیور کا کردار دیں گی۔

احتشام الحق نامی صارف نے ساؤتھ ہال اور برمنگھم میں ایسے رکشے کابتایا جس پرجمائما نےانہیں ڈائریکٹ میسج کرنے کو کہا۔

ایک صارف نے جمائما کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے رکشے کی حالت زارپرمبنی ویڈیو شیئرکی۔ کیٹ اور ولیم کے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے جمائما کیلئے ویڈٰیو شیئر کی۔ جمائما کی دلچسپی کیلئے ایسے رکشے بھی متعارف کرائے گئے۔ جمائما کا ذکرہواور پاکستانیوں کو عمران خان اور ان کا ساتھ یاد نہ آئے، ایسا کیسے ہوسکتا ہے،،تبصرہ کرنے والوں نے رکشہ بھول بھال کرسنہری یادیں تازہ کیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘ کی شوٹنگ کچھ عرصہ قبل ہی مکمل ہوئی ہے جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی کام کیا ہے۔

واٹ لوگوٹ ٹو ڈو ود اٹ جمائما کے پروڈکشن ہاوس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے جسے انہوں نے نہ صرف پروڈیوس کیا بلکہ کہانی بھی خود ہی تحریر کی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپورہیں جوبالی ووڈ کیلئے مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

جمائما نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرسجل علی اوراسی فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ فلم کے سیٹ پر کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ‘مجھے جنوبی ایشیا کی ان 2 اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ‘ ۔

سجل اور شبانی اعظمی کے علاوہ دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube