Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

رضاعی بھائی بہن کی شادی!علی گل پیرنے بھی ویڈیو بنادی

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ان دنوں ہم ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ جدا ہوئے کچھ اس طرح میں رضاعی بہن اور بھائی کی شادی کی کہانی دکھانے پر تنقید کی زد میں ہے،یہ ڈرامہ خلیل الرحمان نے لکھا ہے اور مومنہ دورید نے پروڈیوس کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈرامے کا ٹیزر ٹرینڈ کررہا جس کی اہم وجہ ڈرامے کی کہانی ہے ڈرامہ اس ڈرامہ سیریل میں رضاعی بہن بھائی (یعنی دودھ شریک) کو ایک دوسرے سے شادی کرتے بلکہ اولاد کی پیدائش بھی دکھائی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر تنقید کی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامے ” جدا ہوئے کچھ اس طرح ” کے پرومو میں یہ سنا جاسکتا ہے کہ “ماہا اور اسد کی شادی کیسے کردی، وہ تو رضاعی بہن بھائی ہیں”۔ صرف یہی نہیں بلکہ خاتون بتاتی ہے کہ “اسد میں امید سے ہوں”۔اس شک کو دور کرنے کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو قرآن پر حلف لے کر مسئلہ حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اسی ویڈیو پر معروف کامیڈین علی گل پیر نے بھی مزاحیہ انداز میں ڈرامہ کے انتہائی متنازعہ منظر پر پیروڈی ویڈیو بناڈالی ۔

موجودہ صورتحال کے مطابق ڈرامہ سیریل جدا ہوئے کچھ اِس طرح ہم ٹی وی پر آن ائیر ہے جس میں مرکزی کرداروں میں در فشاں سلیم اور نبیل زبیری نظر آرہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube