Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

کامیڈین عمرشریف کے بیرون ملک علاج کے انتظامات مکمل

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago

عمرشریف کےعلاج کی نگرانی ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے

لیجنڈ اداکار عمر شریف کے علاج کے ليے امريکا جانے کي راہ ہموار ہوگئی، وفاقی حکومت نے ویزے اور سندھ حکومت نے ايئر ايمبولينس کا بندوبست کرديا۔

ہر دل عزيز عمر شريف کی علاج کے ليے بیرون ملک روانگی کی راہيں ہموار ہوگئيں، وفاقی حکومت نے ويزوں اور سندھ حکومت نے ايئرايمبولينس کا بندوبست کرديا، عمرشريف کي اہليہ زرين غزل نے سماء سے گفتگو ميں تصديق کردی۔

زرین غزل کے مطابق وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن یونیورسٹی جائیں گے جہاں اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے عمر شریف کے علاج کرینگے۔

امریکا میں لیجنڈری اداکارعمر شریف کےعلاج کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے،عمر شریف کےعلاج کی نگرانی اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کر رہے ہیں ۔

طارق شہاب کا سماء سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ عمرشریف کا علاج جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہاسپٹل میں ہوگا ۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ عمرشریف کے دل کا بایاں والو لیک کررہا ہے جس کے علاج کا طريقہ کار انتہائی جدید اورمشکل نوعیت کاہے۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر عمر شریف کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے شوہر نے ماضی کے مقبول اداکار کے علاج کے لیے کردار ادا کیا۔

ریما خان لکھا کہ انہوں نے پوری زندگی سخت محنت کرکے مشکل حالات میں بھی عوام کو ہنسایا اور آج ان کی بیماری کی خبر نے اداکارہ کو پریشان کردیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کے شوہر طارق شہاب نے عمر شریف کے علاج کے لیے ہائی رسک پروسیجر کی حامی بھری، انہوں نے شوہر کی جانب سے عمر شریف کا علاج کرنے کے لیے انتظامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اداکار کی شفایابی کے لیے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے لیجنڈری اداکار عمر شریف کے علاج کے لئے چار کروڑ روپے جاری کر دیئے، صوبائی حکومت نے عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کابھی بندوبست کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube