Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

کامیڈین عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آگئی

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago

لیجنڈ اداکارعمرشریف کے اہل خانہ کے مطابق عمرشریف کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ۔

معروف کامیڈین کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر چند منٹ قبل ایک پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے اور وہ ایئر ایمبولینس کے بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا تھا کہ یہ سن کر اور دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ لوگ عمر شریف کے اسپتال سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اسپتال میں لی گئی تصاویر اور کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

زرین عمر نے ویزے کے عمل کوجلد یقینی بنانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیااور دوسری طرف ایئر ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت،مرتضی وہاب اور سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم ہاوس کے عملے سمیت تمام معاملات میں اہم کردار اداکرنے میں اینکر پرسن وسیم بادامی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور کا عمر شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

سماء سے خصوصی گفتگو ميں عمر شريف کی اہليہ زرين غزل نے بتاياکہ امريکا روانی کے ليے ويزے آج مل جائيں گے۔

زرين غزل نے کہا کہ عمرشریف کی صحت کافی بہتر ہے انہیں صرف دل کا عارضہ ہے، عمرشریف کی یادداشت جانے کی خبرغلط ہیں۔

سیاسی رہنماوں کی اسپتال میں عمر شریف سے ملاقات

عمر بھر مسکراہٹیں بکھیرنے والے لیجنڈری اداکار عمر شریف علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال ميں زیر علاج ہیں، جہاں عمرشریف کےمداح ان کی صحتیابی کیلئے دعا گوہیں وہیں سیاسی اور سماجی شخصیات ان کی عیادت کیلئے اسپتال کارخ کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ عمر شریف گذشتہ کئی روزسے علیل ہیں اور کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا میں ممکن ہے۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات کئے جائیں۔

عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے بھی ان کی صحت کے لیے سوشل میڈیا پر درخواست کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube