Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

کبریٰ خان اور سجل علی کےنئے کردار کی تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان اور سجل علی کے کرداروں کی جھلک سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر سجل علی اور کبریٰ خان کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں دونوں اداکارائیں آرمی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی تحریر کرنے والی لکھاری عمیرہ احمد نے بھی مذکورہ تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا کہ کبریٰ خان اور سجل علی نے آرمی یونیفارم پہنا ہوا ہے اور وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ ’صنف آہن‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے اور اسے اے آر وائے پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کو ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ نے بھی معاونت کی ہے۔

اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں جبکہ بعدازاں عثمان مختار اور میرب علی کو بھی ڈرامے کا حصہ بنایا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube