Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

منال خان کی شادی: وہ باتیں جوآپ نہیں جانتے

SAMAA | - Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سوشل میڈیا پرمنال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز وائرل ہیں۔

گزشتہ روز 10 ستمبرکو ہونے والی ستاروں سے سجی اس تقریب میں صبور علی ،علی انصاری ، اریبہ حبیب ، کنزیٰ ہاشمی ، آمنہ الیاس،اقراء اور یاسر، شگفتہ اعجاز ، ندا یاسراور یاسر نوازسمیت دیگرشریک ہوئے۔

تصاویراور ویڈیوز پسند کرنے والے صارفین کی دلچسپی کیلئے ہم نے جاننے کی کوشش کی کہ احسن اور منال خان نے زندگی کے اس اہم دن پر پہنے گئے لباس کیلئے کون سے فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا اوران کا میک اپ آرٹسٹ کون تھا۔

منال خان کا لہنگا فیشن ڈیزائنرانس ابرارنے ڈیزائن کیا تھا جبکہ اداکارہ نے مایوں کی طرح بارات میں بھی علی جویری جیولرز کے زیورات پہنے۔

تقریب کی آفیشل فوٹوگرافی ماہا وجاہت خان نےکی جنہوں نے انسٹاگرام پردلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئرکیں۔

منال کے میک اپ آرٹسٹ قاسم لیاقت تھے جنہوں نے دلہن کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ اپنی دوست کےاس خاص دن کیلئے انہوں نے انہوں نے سوفٹ لُک رکھی۔

منال نے انسٹاپراپنے ہاتھوں پررچی خوبصورت مہندی کی تصویربھی شیئرکی تاہم یہ واضح نہیں کہ مہندی آرٹسٹ کون ہے۔

دلہا احسن محسن اکرام کا سیاہ پرنس سوٹ فیشن ڈیزائنراسماعیل فرید کا تیارکردہ تھا۔

نکاح کےبعد مہمانوں میں چھوہاروں کے بجائے کوکیز تقسیم کی گئیں جن پر منال اور احسن کے نام پہلا حروف نمایاں تھا۔ یہ اسپیشل کوکیز ‘ کرمب اینڈ کوکیز’ کی تھیں۔

ایک اورخاص بات ڈھولکی اورمایوں میں پلے کیے جانے والے بالی ووڈ گانوں کے برعکس منال کی آمد پر شہرہ آفاق گلوکار ایلوس اپریسلے کا گانا ‘ کانٹ ہیلپ فالنگ ان لو’ سنائی دیناتھا۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔یہ جوڑی تقریبادو سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپن تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube