Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

منال کی ڈھولکی پر ایمن کا بُرا حال کیوں ہوا؟

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے جاری ہیں، گزشتہ روز اداکارہ کی مایوں کی تقریب ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں منال کی بہن اداکارہ ایمن خان بھی موجود تھیں جن کا گرمی نے برا حال کردیا بعدازاں ایمن خان کی سوشل میڈیا پر ایک میم وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی دو تصویریں جوڑی گئی ہیں۔

ایک تصویر میں اداکارہ صاف ستھرے نئے کپڑوں میں ترو تازہ چہرے کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کو ’جب فنکشن شروع ہوتا ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ دوسری تصویر میں ایمن خان بے حال نظر آ رہی ہیں، اس کو ’جب فنکشن ختم ہوتا ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

یہ تصویریں دیکھ کر بہت سے سوشل میڈیا صارفین ان کا خود سے موازنہ کر رہے ہیں اور اپنی کہانیوں کو بیان کر رہے ہیں۔

اس وائرل میم پر ایمن خان نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح بات ہے، گرمی میں شادی نہیں ہونی چاہیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube