Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

احسن اور منال کی ڈھولکی پر اداکارہ حرا سومرو کی تنقید

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ حرا سومرو نے محرم الحرام میں ڈھولکی تقریب رکھنے پر اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اوراداکار احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا آغاز شروع ہو گیا۔

گزشتہ روز احسن محسن اکرام اور منال خان کی ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا تاہم محرم الحرام کے دوران ڈھولکی کی تقریب رکھنے پر ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فرہاد کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکاری حرا سومرو نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں غلطی پر ہوں تو معذرت، تاہم حکومت کو محرم میں ناچ گانے پر پابندی لگادینی چاہئے۔

حرا سومرو نے مزید کہا کہ لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے ہیں، اچھل اچھل کر بھڑکیلے لباسوں میں ویڈیوز بن رہی ہں۔ اگر آپ کے گھر کسی کا انتقال ہوا ہوتا تو کیا آپ پھر بھی یہی سب کچھ کرتے؟

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube